ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرلا کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا

کیرلا کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا

Mon, 28 Oct 2019 17:53:22    S.O. News Service

تروننت پورم،28/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیرلا اسمبلی سیشن کے پہلے دن، پیر کو پانچ نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف لیا۔اسمبلی اسپیکر پی شری رام کرشن نے نئے اراکین کو حلف دلایا۔ گزشتہ 21 اکتوبر کو ہوئے ضمنی انتخابات میں یہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ کوننی اسمبلی سیٹ سے سی پی ایم کے رکن اسمبلی جنیش کمار نے سب سے پہلے حلف لیا اور ان کے بعد منجیشورم علاقے سے انڈین یونین مسلم لیگ (ای یو ایم ایل) کے ایم سی قمرالدین نے حلف اٹھا یا۔انہوں نے کناڈا میں حلف لیا۔ جن دیگر نو منتخب ارکان کو حلف دلایاگیا ان میں وٹیورکو سے بائیں محاذ کے ممبر اسمبلی وی کے پرشانت، اپوزیشن کانگریس سے واحد خاتون رکن اسمبلی شنمول عثمان اور ایرناکلم سے رکن اسمبلی ٹی جے ونود شامل ہیں۔ ضمنی انتخابات کے بعد پیر کو کیرل اسمبلی کا 16 واں سیشن یہاں شروع ہوا۔ ضمنی انتخابات میں سی پی ایم کے قیادت والے ایل ڈی ایف نے دو سیٹوں اور کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف نے تین سیٹوں پر جیت درج کی۔


Share: